ہندوستان پر قابض انتہا پسند مودی کو خطے کی ترقی قبول نہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر

سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ ہندوستان کو ہوگا، جی بی کشمیر کا حصہ ہے اس کا فیصلہ کشمیریو ںکی مرضی کے مطابق ہوگا ، یورپ میں مقیم نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 14 نومبر 2016 20:47

ہندوستان پر قابض انتہا پسند مودی کو خطے کی ترقی قبول نہیں ، وزیراعظم ..
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ ہندوستان کو ہوگا مگر ہندوستان پر قابض انتہا پسند مودی کو خطے کی ترقی قبول نہیں ہے ، تحریک آزادی میں کشمیر میںگلگت بلتستان کے لوگوں کا ایک اہم کردار ہے ، جی بی کے عوام کو آئینی حقوق ملنا چاہیے جی بی کشمیر کا حصہ ہے اس کا فیصلہ کشمیریو ںکی مرضی کے مطابق ہوگا ، یورپ میں مقیم نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پانچ روزہ دورہ یورپ کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اندر جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جو قابل مذمت ہے دورے کے دوران وزیراعظم نے یورپی عوام کو یقین دلایا کہ یورپ کے عوام جنگ کی وحشت اور تباہ کاریوںکا شکار ہوچکے ہیں جس کی بناء پر وہ کشمیریوں کی تکلیف کو بہتر سمجھ سکتے ہیں کشمیری عوام امن کے پیامبر ہیں وہ کبھی بھی خطے میں جنگ کی تباہ کاریوں کے متحمل نہیں ہوسکتے لہذا یورپی برادری بھارت کے رویئے کا نوٹس لے یورپی یونین کی حکومتیں اور عوام بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روکنے میں کردار ادا کرے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے ، بیلٹ گنوں کے استعمال بند کرنے اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی بند کرنے سے مشروط کیا جائے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اجتماعی قبروں کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈگ مشن مقبوضہ جموں کشمیر بھیجا جائے اور بھارت کو جموں کشمیر میں جنگی جرائم کے ارتکاب سے روکتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کے تعین کا حق دیا جائے جنوبی ایشیا میں امن کی بقا مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے دوطرفہ مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں ان مطالبات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر نے یورپی ممالک بیجلئم ، تھائی لینڈ اور جرمنی کے دورے کے دوران یورپین پارلیمنٹ ، یورپی کمیشن ، عوامی اجتماعات یورپی میڈیا اور دانشوروں کے دوران کیا وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ دس تا بارہ نومبر برسلز ، دی ہیگ اور برلن کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ان کے آئینی حقوق ملنے چاہیے جی پی کے لوگوں نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر میں اہم کرداراداکیا ہے جی بی کشمیر کا حصہ ہے جی بی کا مستقل فیصلہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہوگا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سی پیک کے پہلے کامیاب افتتاح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں سی پیک خطے کے عوام کی تقدیر بدل دے گا سی پیک کا سب سے زیادہ فائندہ ہندوستان کو ہوگا لیکن بھارتی وزیراعظم مودی ایک انتہا پسند شخص ہے اسے خطے کی ترقی پسند نہیں ہے ( ر ا ش د )