پانامہ کیس، شیخ رشید نے جواب جمع کرا دیا

سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی، 20 کروڑ عوام قبول کریں گی: سربراہ عوامی مسلم لیگ

پیر 14 نومبر 2016 21:02

پانامہ کیس، شیخ رشید نے جواب جمع کرا دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف تاخیری حربے اختیار کر رہے ہیں لیکن امید ہے کہ عدالت انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی اور جو بھی فیصلہ آئے گا، 20 کروڑ عوام اسے قبول کریں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے دستاویزات 600 صفحات پر مشتمل ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی پرانی صلاحیت ہے کہ وہ تاخیری حربوںکو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں اور وہ اب بھی ایسا ہی کر رہے ہیں لیکن مجھے پوری امید ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بحران سے گزر رہا ہے اور لوگوں کی امیدیں عدالت سے وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی، 20 کروڑ عوام اسے قبول کریں گے۔

پانامالیکس کیس ،وزیراعظم کے بچوں نے وکیل تبدیل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرا دی ،سماعت کل ہو گیایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اکرم شیخ کی نواز شریف سے ملاقاتوں کی اطلاعات تھیں۔ ان کے بیٹے کو لیگل ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان میں دہشت گرد حملوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں اس میں بھارت ملوث ہے۔۔