پاکستان، روس اور چین کے درمیان افغانستان کے معاملے پر مشاورت دسمبر میں ماسکو میں ہوگی ،ْروسی وزارت خارجہ

پیر 14 نومبر 2016 21:16

پاکستان، روس اور چین کے درمیان افغانستان کے معاملے پر مشاورت دسمبر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) ڈائریکٹرروسی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان، روس اور چین کے درمیان افغانستان کے معاملے پر مشاورت دسمبر میں ماسکو میں ہوگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈائرکٹرروسی وزارت خارجہ کااپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ افغان معاملے پر چین، ایران، بھارت اور پاکستان سے بات کر رہے ہیں ،ْ افغانستان کے معاملے پر سہ فریقی مشاورت ماسکو میںدسمبر میں ہوگی۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ روس، چین اور پاکستان فطری مفادات کے تحفظ کیلئے علاقائی شراکت دار ہیں افغان علاقائی منصوبے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔