وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

جہانگیر بدر نے جمہوریت کیلئے گراں قدر قربانیاں دیں،ان کی سیاسی خدمات تادیر یاد رکھی جائینگی‘شہبازشریف

پیر 14 نومبر 2016 21:16

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر بدر نے ملک میں جمہوریت کے لئے گراں قدر قربانیاں دیں اور وہ ایک ایسے رہنما تھے جو کارکنوں کے دلوں میں بستے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر کی جمہوریت اورسیاست کے لئے خدمات تادیریادرکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔