Live Updates

ترک سفیرکا پی ٹی آئی کوپارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے فیصلے پرنظرثانی کامشورہ

ہم ترک صدرکا احترام کرتے ہیں،ترک سفیرکے مشورے پرپی ٹی آئی کے اجلاس میں غورکرینگے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 نومبر 2016 20:21

ترک سفیرکا پی ٹی آئی کوپارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے فیصلے پرنظرثانی ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر2016ء) :ترک سفیرنے تحریک انصاف کو فیصلے پرنظرثانی کا مشورہ دیاہے،ترک سفیرکے مشورے پرپی ٹی آئی کے اجلاس میں غورکرینگے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ہم ترک صدرکا احترام کرتے ہیں۔ترک صدراور عمران خان کا آپس کا بھی گہرا تعلق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے اصولی مئوقف اورفیصلے کو سمجھا جائے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ترک سفیرسے سفارتی نہیں بلکہ دوستانہ ملاقات تھی۔واضح رہے تحریک انصاف نے پانامالیکس کے تناظرمیں ترک صدر کے پالیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقعہ پربائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ترک سفیرکے مشورے پرپالیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے نظرثانی کیلئے کل اجلاس طلب کرلیاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :