پوری تیاری کے ساتھ کل سپر یم کورٹ جائوں گا ‘،مقدمے کے جلد فیصلے کیلئے عدالت کی مکمل معاونت کروں گا‘ اکرم شیخ

تاخیری حربہ تب ہو گا جب ہم اپنی تقرری کی بنا پر عدالت سے التواکی استدعا کریں گے لیکن آج ہی ہم مقدمے کو چلا کر اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے‘ پانامہ کا یہ مقدمہ بالکل بے بنیاد ہے ‘اس مقدمے کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعد ہی قبول کیاہے‘ کبھی تاخیری حربے استعمال نہیں کرتا‘ شیخ رشید کے لال حویلی کیس اور کلاشنکوف کیس میںبھی وکیل رہا ہوں ‘ اپنے خرچے پر شیخ رشید سے ملنے کیلئے بہاولپور جایاکرتا تھا ‘انٹرویو

پیر 14 نومبر 2016 22:37

پوری تیاری کے ساتھ کل سپر یم کورٹ جائوں گا ‘،مقدمے کے جلد فیصلے کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل سینئر قانون دان اکرم شیخ نے کہا ہے کہ میں پوری تیاری کے ساتھ کل (منگل) کوسپر یم کورٹ جائوں گا ‘،مقدمے کے جلد فیصلے کیلئے عدالت کی مکمل معاونت کروں گا‘ پانامہ کا یہ مقدمہ بالکل بے بنیاد ہے ‘اس مقدمے کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعد ہی قبول کیاہے‘ کبھی تاخیری حربے استعمال نہیں کرتا۔

سوموار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں اکرم شیخ سب جب یہ سوال کیا گیا کہ شیخ رشید نے آپ کی تقرری کے حوالے سے کہاہے کہ یہ تاخیر ی حربہ ہے جس پر اکرم شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تاخیری حربہ تب ہو گا جب ہم اپنی تقرری کی بنا پر عدالت سے التواکی استدعا کریں گے لیکن آج (منگل) ہی ہم مقدمے کو چلا کر اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے یہ تاخیری حربہ نہیں بلکہ ان کیلئے پریشان کن بات ہو گی کیونکہ ان کی خواہش نہیں ہے یہ کیس جلد اختتام کو پہنچے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ شیخ رشید کے لال حویلی کیس اور کلاشنکوف کیس میں وکیل رہیں ہیں او ر وہ اپنے خرچے پر شیخ رشید سے ملنے کیلئے بہاولپور جایاکرتے تھے میں کبھی تاخیری حربے استعمال نہیں کرتا،مقدمے میں دل وجان سے عدالت کی معاونت کروں گا۔شیخ اکرم نے تحریک انصاف کی جانب سے 686صفحات پر مشتمل دستاویزاتی ثبوت عدالت میں جمع کروائے جانے پر مکمل لاعلمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ میں تو بند کمرے میں صرف مقدمے کی تیاری کر رہاہوںمجھے ان کے دستاویزات کے جمع کروائے جانے کا کوئی علم نہیں ہے یہ مقدمہ بالکل بے بنیاد ہے میں نے اس مقدمے کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعد قبول کیاہے اسی کے بعد اپنا وکالت نامہ جمع کروایاہے میں پوری تیاری کے ساتھ عدالت میں جا ئوں گا اور مقدمے کے جلد فیصلے کیلئے عدالت کی معاونت کروں گا ۔