بھارت عرصہ درازسے بلااشتعال پاکستان کے حدودمیں دراندازی کررہاہے ‘پاکستان کے اندورنی معاملات میںمداخلت کامرتکب ہورہاہے ‘افغانستان کی سرزمین سے بھی بھارت پاکستان کے خلاف زہراگلنے کی کوشش کررہاہے

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان بھارت کی فائرنگ سے 7فوجی جوانوں کی شہادت پر مذمت

پیر 14 نومبر 2016 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبا ئی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے بھارت کی طرف سے ایل اوسی سیکٹرپرپاکستان کے سات نوجوانوں کوشہیدکرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت عرصہ درازسے بلااشتعال پاکستان کے حدودمیں دراندازی کررہاہے اس کے علاوہ پاکستان کے اندورنی معاملات میںمداخلت کامرتکب ہورہاہے افغانستان کی سرزمین سے بھی بھارت پاکستان کے خلاف زہراگلنے کی کوشش کررہاہے یہ تمام جارحیت پاکستان کے خلاف ایک بڑاالمیہ اوربین الاقوامی معاہدوں کی سریح خلاف ورزی ہے ایسے وقت میں اقوام متحدہ کافرض ہے کہ بھارتی جارحیت کافوری نوٹس لیاجائے انہوں نے عالمی بے حسی پربھی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سترسال سے نہتے کشمیریوں پربھارت بندوق کے زورپرحکمرانی کررہاہے اقوام متحدہ کے واضح قراردادکے باجودحق خوداداریت سے محروم کیاجارہاہے انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے مقابلے کے لئے تن من دھن کے ساتھ یکجاہوجائے اس وقت قومی یکجہتی کی حدسے زیادہ ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن دین اوروطن کے دفاع کے لئے ہرقربانی کے لئے تیارہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں کوپاکستان کے نظریہ کوحذف کرنے کی بجائے اس کے نظریے کے تحفظ کاسرکاری طورپراعلان کرناچاہیے انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان نظریاتی نفرت کے سترسال کافیصلہ نہ ہوسکاکیونکہ پاکستان کے حکمران اپنانظریہ چھوڑکربھارت کے خودساختہ سیکولرازم کی طرف جارہے ہیں جوپاکستان کے عوام اورتحریک پاکستان کے خون سے غداری کے مترادف ہوگا۔