لامز اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخاب میں انصاف پینل نے جیئے جیلانی پینل کو چاروں شانے چت کردیا

انصاف پینل کے پیر عبدالمجید شاہ صدر اور عبدالرزاق رونجھو جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 14 نومبر 2016 22:45

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) لامز اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخاب میں انصاف پینل نے جیئے جیلانی پینل کو چاروں شانے چت کردیا،انصاف پینل کے پیر عبدالمجید شاہ صدر اور عبدالرزاق رونجھو جنرل سیکرٹری منتخب ، تفصیلات کے مطابق لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرواٹر اینڈمیرین سائنسز کی اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات پیرکے روزالیکشن کمشنر نورمحمد انگاریہ کی نگرانی میں ہوئے پولنگ صبح 9بجے شروع ہوئی جو دوپہردو بجے تک جاری رہی اسٹاف ایسوسی ایشن میں انصاف پینل اور جیئے جیلانی پینل مدمقابل تھے جس میں ملازمین کے رجسٹرڈووٹر کی کل تعداد 312تھی جن میں سے 301ملازمین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا انصاف پینل نے 211ووٹ لیے جبکہ جیئے جیلانی پینل نے صرف 89ووٹ حاصل کئے اس طر ح انصاف پینل کی جانب سے پیر عبدالمجید شاہ صدر جبکہ عبدالرزاق رونجھو جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے گئے الیکشن میں کامیابی کے بعد انصاف پینل کے حامیوں نے زبردست نعرے بازی کی اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ انصاف پینل کو بھوتانی گروپ اور لسبیلہ کے بزنس ٹائیکون وڈیرہ حسن جاموٹ کی حمایت حاصل تھی جبکہ جیئے جیلانی پینل کو جام گروپ اور بلدیاتی نمائندہ کی حمایت حاصل تھی علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) لسبیلہ کے صدر غلام سرورجمعہ رونجھو،پاکستان پیپلزپارٹی اوتھل کے رہنما جمیل جاذب چنہ،اوتھل کے سیاسی وسماجی رہنما غلام محی الدین جاموٹ،سمیرشوکت رونجھا،پیر رحیم شاہ جیلانی ،ایدھی سینٹر بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی اور دیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہرکی وہ نومنتخب صدر پیر عبدالمجید شاہ ملازمین کے مسائل حل کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔