پنجاب میں ڈویژنل سطح پر جرنلسٹ کالونیاںقائم کرنے کی سفارشات بھجوانے کا اصولی فیصلہ

جرنلسٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کے تحت پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی پالیسی تشکیل دینے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم زعیم قادری کی زیرصدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز پنجاب جرنلسٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کا اجلاس ،عظمیٰ بخاری و دیگر کی شرکت

پیر 14 نومبر 2016 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) پنجاب میں ڈویژنل سطح پر جرنلسٹس کالونیاں قائم کرنے کے لئے سفارشات بھجوانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی سیدزعیم حسین قادری کی سربراہی میں پنجاب جرنلسٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری‘ سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر جہانگیرانور راجہ‘ دیگر سرکاری محکموں کے متعلقہ افسران اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور پریس کلب سمیت صوبہ بھر کے صحافیوں کے امورپر غور کیا گیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بورڈ آف ریونیو کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی پالیسی تشکیل دینے بشمول ایف بلاک کے امور کے لئے خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جرنلسٹس ہائوسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی باضابطہ ٹرانسفر کی منظوری دے دی۔

کالونی میں مارکیٹ‘ ڈسپنسری اور سکول کے قیام کے لئے بھی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ترجمان حکومت پنجاب زعیم حسین قادری نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی ہدایت پر صحافیوں کے رہائشی مسائل اور دیگر امور طے کرنے کے لئے ٹھوس پیش رفت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ قبل ازیںجرنلسٹس ہائوسنگ کالونی کے بی بلاک کے امور طے کرنے کے لئے زعیم قادری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :