لاڑکانہ ریجن ثقافتی کمیٹی کیلئے محمد علی پٹھان اور پنجل سانگی ممبر مقرر

پیر 14 نومبر 2016 22:46

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کی جانب سے لاڑکانہ ریجن ثقافتی کمیٹی کے لئے نامور شاعر اور مصنف محمد علی پٹھان سمیت مصنف اور پیپلز پارٹی رہنما پنجل سانگی کو ممبر مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محمد علی پٹھان اور محمد پنجل سانگی لاڑکانہ ریجن کے آرکیالوجی، ثقافت اور ادبی معاملات سمیت دیگر مسائل کے متعلق محکمہ ثقافت کی رہنمانی کرنے سمیت متعلقہ حکام سے روابط بھی رکھیں گے۔