ایل او سی پر پاکستانی فوجی جوانوں کی شہادت

بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈ ر کی شدید مذمت پاکستان بھر پور جواب دے اور دشمن کے عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، مولانا عبدالواسیع

پیر 14 نومبر 2016 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور7 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر پور جواب دے اور دشمن کے عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر ملک کے مخالفین کو بھر پور جواب دیں بھارت نے سفارتی اہداف کا خیال نہیں رکھا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکومت ان کا بھر پور جواب دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے کیونکہ دشمن کبھی بھی دوست نہیں ہوسکتا اور جب بھی ملک میں ترقی کا عمل شروع ہو جا تا ہے تو بھارت’’را‘‘ کے ذریعے یہاں مداخلت کر تے ہیں یا پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر تے ہیں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی اور7 فوجی اہلکاروں کی شہادت کی مذمت کر تے ہیں اور حکومت اس معاملے پر اب خاموش نہیں رہے بھار ت کو بھر پور جواب دیں اگر جواب نہ دیا گیا تو بھارت مزید اس طرح حالات پیدا کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے اور بھارت کے تمام عزائم کو ناکام بنائینگے بھا رت کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاکستان اقوام متحد ہ سے بھر پور احتجاج کریں اور بھارت اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے بھارت نے سفارتی اہداف کا خیال نہیں رکھا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :