سی پیک کو ناکام کرنے والے خود ناکام ہو گئے ‘ سی پیک آپریشنل ہو گیا ہے ‘ مودی حکومت انتہاء پسندی کو پروان چڑھا رہی ہے ‘ 7 لاکھ بھارتی فوج معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے، دشمن کو مستحکم پاکستان کسی صورت ہضم نہیں ہو رہا ، دہشت گرد بزدلی پر اتر آئے ہیں، آسان اہداف کو نشانہ بنا کر دہشت گرد معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں مگر دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم کسی صورت متزلزل نہیں ہو گا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ابھی تک حل طلب ہے اور بھارتی موقف اصولوں سے واضح انحر اف ہے جو ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں
وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا انٹرویو
پیر 14 نومبر 2016 22:48
(جاری ہے)
اسے بھارت اٹوٹ انگ قرار دے کر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی نفی کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ابھی تک حل طلب ہے اور بھارتی موقف اصولوں سے واضح انحر اف ہے جو ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں۔
طارق فاطمی نے کہاکہ بھارت سرکار انتہاء پسندی کو پروان چڑھا رہی ہے جو پورے خطے کے امن کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر شدید تشویش ناک ہے۔ دشمن کو مستحکم پاکستان کسی صورت ہضم نہیں ہو رہا اور دہشت گرد بزدلی پر اتر آئے ہیں۔ آسان اہداف کو نشانہ بنا کر دہشت گرد معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں مگر دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم کسی صورت متزلزل نہیں ہو گا۔ ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ وزیر اعظم جامع معاشی ویژن پر عمل پیرا ہیں اور معاشی ترقی سے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم افغانستان ہمارے مفاد میں ہے کیونکہ افغانستان میں امن آئے گا تو پاکستان میں بھی امن آئے گا اور معاشی ترقی و مستحکم پاکستان کیلئے امن اشد ضروری ہے۔ …(رانا)مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.