پولیس اورسیکیورٹی اداروں ،ریسکیو1122کی مقامی سکول میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز

پیر 14 نومبر 2016 22:50

ملتان۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) پولیس نے کسی بھی ہنگامی حالت اور ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ایک مقامی سکول میں آپریشن کی ریہرسل کی ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کی ہدایت پر ایس پی گلگشت علی مردان کھوسہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی گلگشت نصراللہ وڑائچ سمیت ملتان پولیس کی ٹیمیں گلگشت کے ایریا میں واقع ایک مقامی سکول میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے مشق کی گئی جس کا مقصد طلباء اور اساتذہ کو ایمر جنسی اور ہنگامی حالات میں نمٹنے کے طریقے سے آگاہ کیا گیا، طلباء اور اساتذہ نے اس مشق میں بھر پور حصہ لیا۔

ایس پی کھوسہ علی مردان کھوسہ نے سیکیورٹی اداروں کی ریہرسل بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری طور ایمرجنسی ہیلپ لائن 15یا متعلقہ تھانے کو دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :