لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 20، 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، ایاز سومرو

مختلف علاقوں میں بغیر کسی وجہ کے ٹرانسفارمر اتارے جارہے ہیں، وزیراعظم بتائیں کیا سندھ پاکستان کا حصہ نہیں ، رہنماء پیپلز پارٹی

پیر 14 نومبر 2016 22:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق صوبائی وزیر اور ایم این اے محمد ایاز سومرو نے کہا ہے کہ ایک طرف وزیراعظم ملک میں سے 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کررہی ہے تو دوسری جانب لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 20، 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بغیر کسی وجہ کے ٹرانسفارمر اتارے جارہے ہیں، وزیراعظم بتائیں کہ کیا سندھ پاکستان کا حصہ نہیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ شہر کے اللہ آباد، بھینس کالونی، خدا آباد سمیت متعدد علاقوں میں بل ادا کرنے والے شہری علاقوں کے ٹرانسفارمر اتارے گئے ہیں جہاں مقیم ہزاروں شہریوں کی معمولات زندگی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ ایسا رویہ ہر گز برداشت نہیں کریں گے، بار بار سیپکو حکام کو شکایتیں کرنے کے باوجود اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز حکومت سندھ کے لوگوں کو ٹارگٹ کررہی ہے، نواز لیگ حکومت کو چاہیے کہ سندھ کے ساتھ ناروا سلوک بند کریں ورنہ سندھ کے لوگ بھی سڑکوں پر نکل آئیں گے۔