امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے برداشت کے کلچر کوفروغ دیناضروری ہے، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ

پیر 14 نومبر 2016 22:54

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء)ڈی سی او عامر اعجاز اکبر امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم برداشت کا کلچر اپنائیں اور آپس کے باہمی مسائل کو ایک دوسرے کیساتھ تعاون کرتے ہوئے احسن اسلوب میں گفت و شنید سے حل کریں، کیو نکہ آپس کے باہمی مسائل و اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا اور ہنگامی صورتحال میں بہترین حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے دشمنوں کے آگے شیسہ پلائی دیوار بن جانا مہذب اور کامیاب قوموں کی نشانی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کمیٹی روم میں منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گو ندل، اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق، ڈی او پلاننگ شاہدرحمن ،ڈ سٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر ریحان وڑائچ ،سیکورٹی انچارج شہباز احمد ورک سمیت ضلعی امن کمیٹی کے دیگرممبران بھی موجو دتھے، اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گو ندل نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ضلع بھر میں چہلم امام حسین کے جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں ،تاہم اس سلسلہ میں امن کمیٹی کے ممبران، میڈیا، علماء کرام ،دینی و مذہبی حلقوں اورمعاشرہ کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے شریف شہریوں کا تعاون از بس ضروری ہے،ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے افراد کا تعاون کو مثالی بنائیں، معاشرہ کے تمام طبقات پر بھاری قومی و اخلاقی ذمہ داری عائد ہو تی ہے ،اس موقع پر تمام مسالک کے علماء کران اور امن کمیٹی کے دیگر ممبران نے اس سلسلہ میں ضلعی پولیس کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔