سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے گھر چوری کی واردات ہوگئی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 14 نومبر 2016 22:19

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے گھر چوری کی واردات ہوگئی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر۔2016ء ) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے گھر چوری کی واردات ہوگئی ۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک کے مطابق لیجنڈری کرکٹر کے گھر کام کرنے والی ملازمائیں ان کی والدہ کو بے ہوش کرکے نقدی اور زیورات لے گئیں،ان دونوں ملازماؤں کو 2دن پہلے نوکری پر رکھا گیاتھا۔

(جاری ہے)

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور دونوں خواتین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :