پاک بھارت کشیدہ تعلقات سے جنگ نہیں چھڑے گی‘ عبدالقادر بلوچ

شاہ نورانی درگاہ پر کوئی آدمی نہیں وزیر اعظم وہاں کیوں جائے، وزیر سیفران

پیر 14 نومبر 2016 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنماء عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات سے جنگ نہیں چھڑے گی‘ شاہ نورانی درگاہ پر کوئی آدمی نہیں وزیر اعظم وہاں کیوں جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر نے کہا کہ درگاہ شاہ نورانی میں جہاں کی لینڈنگ کیلئے جگہ نہیں شاہ نورانی واقعہ میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو صبح ہونے سے قبل ہسپتال منتقل کیا گیا شاہ نورانی میں موجوہد افراد کی بڑی تعداد کا تعلق سندھ سے تھا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بلوچستان کیلئے بہت کچھ کررہے ہیں شاہ نورانی درگاہ پر کوئی آدمی نہیں وزیراعظم وہاں کیوں جائے انہوں نے کہاکہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات سے جنگ نہیں چھڑے گی۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :