کراچی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میر پور خاص ڈویژن کی کارروائیاں، 100لیٹر غیر قانونی شراب اور410گرام افیون برآمد ، دو ملزمان گرفتار

پیر 14 نومبر 2016 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میر پور خاص ڈویژن نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 100لیٹر غیر قانونی شراب اور410گرام افیون برآمد کرکی دو ملزمان گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ایک ٹیم نے آئی او میر غلام حسین تالپور کی سربراہی میں اسلام کوٹ میں ایک چھاپے کے دوران پدمون نامی ملزم کو گرفتار کرکے اس کی قبضے سے 100لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ محکمہ ای اینڈ ٹی کی ایک اور ٹیم نے ای ٹی او عبدالجبار گھرانہ کی قیادت میں ڈپلو ضلع تھر پارکر میں ایک کارروائی کے دوران ملزم الف نھڑی کے قبضہ سے 410گرام افیون برآمد کرلی دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

صوبائی وزیر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وانسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے مذکورہ ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو اپنے فرائض مزید تندہی سے انجام دینے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے اپنے اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کہ شراب کی فروخت اور منشیات کے خلاف ان کی جدوجہد جاری رہے گی ۔#

متعلقہ عنوان :