بھارت نے سیزفائرکی خلاف کاسلسلہ ستمبرسے شروع کیا۔ترجمان پاک فوج

بھارت نے13سال بعدپہلی بارتوپ خانے کا استعمال کیا،ہماری شہادتیں کم ہیں لیکن بھارت کا فوجی جانی نقصان ہم سے تین گنازیادہ ہے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 نومبر 2016 22:26

بھارت نے سیزفائرکی خلاف کاسلسلہ ستمبرسے شروع کیا۔ترجمان پاک فوج

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر2016ء) :پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہاہے کہ بھارت نے سیزفائرکی خلاف کا سلسلہ ستمبرسے شروع کیاہواہے،بھارت کا جانی نقصان پاکستان سے تین گنازیادہ ہے،لیکن بھارت اپنے نقصان کو کم کرکے بتاتا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرسیزفائر کی خلاف ورزیاں تاحال جاری ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت نے ایل اوسی اور سیزفائرکی خلاف کا سلسلہ ستمبرسے شروع کیاہواہے۔ہماری شہادتیں کم ہیں لیکن بھارت کا فوجی جانی نقصان ہم سے تین گنازیادہ ہے،بھارت اپنے جانی نقصان کوچھپاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 13سال بعدپہلی بارتوپ خانے کا استعمال کیاہے۔ اسی طرح بھارت آرٹلری فائرکی خلاف ورزی گاؤں سے شروع کرتے ہیں۔جہاں پرآبادی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا۔ بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا ڈرامہ کیسے رچایا،یہ بھی دنیابھر نے دیکھاہے۔