ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم جاری

پیر 14 نومبر 2016 22:57

فیصل آباد ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پر بھرپورانداز میں عملدرآمد کے سلسلے میں اینٹی ڈینگی ٹیموں نے گزشتہ روز قبرستانوں،کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں،کباڑخانوں،نرسریوںِ،واٹرباڈیز،ٹائر شاپس اوردیگر مقامات کے علاوہ گھروں میں موجود ڈینگی لاروا کے خدشات کو چیک کیا اور لاروا کی موجودگی کا کیمیکل ٹریٹمنٹ کے ذریعے صفایا کیا۔

(جاری ہے)

اینٹی ڈینگی ٹیموں نے شہریوں کو ڈینگی سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہونے سے متعلق آگاہی دی۔

متعلقہ عنوان :