سی پی او فیصل آباد کی جڑانوالہ ڈویژن کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ

پیر 14 نومبر 2016 22:58

فیصل آباد ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے ایس پی جڑانوالہ کے آفس میں جڑانوالہ ڈویژن کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی ،جس میں ایس پی جڑانوالہ ڈویژن نجیب اللہ پندرانی، ایس ڈی پی اوجڑانوالہ نصراللہ خان،ایس ڈی پی اوکھرڑیانوا لہ مظہر احمد، ایس ایچ او ز صاحبان اور تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔

سی پی او فیصل آباد نے فرداًفرداً تمام تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کی ، ناقص کارکردگی پر تھانہ صدر جڑانوالہ کے اے ایس آئی یوسف،تھانہ سٹی جڑانوالہ کے اے ایس آئی ناصر،تھانہ ستیانہ کے اے ایس آئی احمد سعید،تھانہ روڈالہ روڈ کے انسپکٹر ارشاد اور اے ایس آئی منیر احمدکو شوکاز نوٹسز جاری کئے ،تھانہ سٹی جڑانوالہ کے محرر ہیڈ کانسٹیبل جاوید کو فگر درست پیش نہ کرنے پر معطل کر دیا جبکہ تھانہ لنڈیانوالہ کے اے ایس آئی ارشد کو میٹنگ میں حاضر نہ ہونے پر معطل اور ایس ایچ او انسپکٹر عبدالصبور کو سنشور کی سزادی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع سی پی و فیصل آباد نے شرکاء میٹنگ کو 7دن کا ٹائم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ میٹنگ تک آپ اپنے تمام پرانے مقدمات کو یکسو کریں ،زیر تفتیش مقدمات کو فوری طور پر مکمل کر کے رپور ٹ سی پی او آفس بھجوائیں جن کے مقدمات معیاد مدت تک یکسو نہ ہوئے ان کے خلاف سخت محکمانہ کروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈکیتی رابری ،راہزنی کے مقدمات کی تفتیش کو اولین ترجیح پر حل کریں ۔

سی پی او فیصل آباد نے تمام ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کومزید کہا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کسی بھی صورت برداشت نہ کی جائے گی ، ایس ایچ اوز خودجا کر شادی بیاہ والے گھر میں ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی تنبیہ کرنے کے پابند ہونگے ۔ گشت کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے اورنئے قوانین کے تحت مقدمات کے اندراج کو یقینی بنائیں ، لائوڈ اسپیکر کے بے جا استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

چائینز کی سیکیورٹی ،بنک ہائے اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کاخاص خیال رکھا جائے ،اسی طرح میڈیا ہائوسز کی سیکورٹی کو بھی دوران گشت چیک کریں وہاں پر تعینات ملازمان اور ان کے اپنے پرائیویٹ گن مین کے اسلحہ کو بھی چیک کریں ۔نیلی لائٹ ،سبز نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کو مزید تیز کریں۔