دوران ڈیوٹی غفلت ، لاپرواہی اور عدم دلچسپی کرنے والے ٹریفک وارڈنز کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنے پڑے گا، سی ٹی او

پیر 14 نومبر 2016 22:58

فیصل آباد ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) ٹریفک وارڈنز الرٹ ہوکر فرائض منصبی نبھائیں غفلت ، لاپرواہی اور عدم دلچسپی کرنے والوں کو سخت سے سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنے پڑے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے شہر بھر کے مختلف رش والوں سیکٹرز کے پوائنٹس کی اچانک چیکنگ کے موقع پرکیا انہوں نے ڈیوٹی چیک کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن عرفان اور زاہد کو غیر حاضر اور ڈیوٹی پر الرٹ نہ پائے جانے پر شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن عرفان سنٹر پوائنٹ اور زاہد کو ڈی گرائونڈ سے چیک کیا گیا اس حوالے سے ٹریفک ہیڈ کواٹر سے چیف ٹریفک آفیسر نے تمام ڈی ایس پیز کو ہر ٹریفک سیکٹر کی ڈیوٹی بار بار چیک کرنے اور رپوٹس مرتب کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے سی ٹی او نے اس موقع پر ویجلینس ٹیم کی کارکردگی کو بھی چیک کیا اور انہیں بھی وارننگ دی کہ وہ خفیہ انداز سے ڈیوٹی کو متعدد بار چیک کریں اور ڈیوٹی پر عدم دلچسپی والے ٹریفک وارڈنز کو رپورٹ کریں شہر بھر کی ٹریفک ڈیوٹی کو بھی الرٹ کر دیا گیا رش والے اوقات میں اور رش والے مقامات پر ٹریفک ڈیوٹی کو چیک کرنے کے لیے بھی حکمت عملی کو مزید سخت اور واضح کر دیا گیا اس حوالے سے ہر ڈیوٹی آفیسر کو اپنے تمام ڈیوٹی پوائنٹس کا سروے کر کے ٹریفک وارڈنز کی موجودہ نفری کے ساتھ اگلے دو دونوں میں رپورٹس ٹریفک ہیڈ کواٹر ارسال کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ٹریفک کنٹرول کو بھی مانیٹرنگ کرنے اور تمام صورت حال سے افسران کو آگاہ رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :