اشتہاری با پ کو پناہ دینے پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

پیر 14 نومبر 2016 22:58

اشتہاری با پ کو پناہ دینے پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

خانیوال۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء)اشتہاری کو پناہ دینے اور سہولت کار ی کا کردار ادا کرنے پر اشتہاری کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ صدرپولیس کو مقدمہ نمبر570/13میں بطور محمدامین اشتہاری کو اس کے بیٹے محمدعرفان نے اپنے گھر جناح کالونی پیرووال میں پناہ دے رکھی تھی ، تھانہ صدرپولیس نے فوری ریڈ کیا تو محمدعرفان نے اپنے باپ کو آواز لگائی کہ بھاگ جائو پولیس آگئی ہے ،محمدامین موقع سے فرار ہوگیا جسے پولیس نے پیچھا کرکے گرفتار کرلیا جبکہ محمدعرفان کے خلاف اشتہاری کو پناہ دینے اور سہولت کاری کا کردار ادا کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔