کراچی تھیٹر فیسٹیول میں ڈرامہ ’’منٹو میرا دوست‘‘ اور ’’بجلی پیار اور ابا جان‘‘پیش کیا گیا

�ٓج) تھیٹر ڈرامہ ’’قصور وار‘‘ پیش کیا جائٰے گا

پیر 14 نومبر 2016 23:02

کراچی تھیٹر فیسٹیول میں ڈرامہ ’’منٹو میرا دوست‘‘ اور ’’بجلی پیار ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) آرٹس کونسل آف پاکستان میں 3 نومبر سے جاری کراچی تھیٹر فیسٹیول میں گیارہویں اور بارہویں روز تھیٹر ڈرامہ ’’منٹو میرا دوست‘‘ اور ’’بجلی پیار اور ابا جان‘‘ پیش کیا گیا۔ ڈرامہ ’’منٹو میرا دوست‘‘ کے مصنف انور جعفری اور ہدایتکار شیما کرمانی تھے۔

(جاری ہے)

انور جعفری کا شمار تھیٹر کی دنیا میں سینئر ترین لوگوں میں ہوتا ہے اور ان کے لکھے گئے ڈرامے پاکستان کے علاوہ جرمنی، امریکہ، نیپال، انڈیا، عراق اور بنگلہ دیش میں بھی پیش کئے جا چکے ہیں۔

فیسٹیول کے بارہویں روز تھیٹر ڈرامہ ’’بجلی پیار اور ابا جان‘‘ پیش کیا گیا جس کی مصنفہ اور ہدایت کار کلثوم آفتاب تھیں جبکہ فیسٹیول کے تیرہویں روز (آج) منگل کو تھیٹر ڈرامہ ’’قصور وار‘‘ پیش کیا جائٰے گا جس کے مصنف ریجینل روز اور ہدایتکار سنیل شنکر ہیں۔ کراچی تھیٹر فیسٹیول 20 نومبر تک جاری رہے گا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :