نیوزی لینڈ میں آنے والے زلزلے کی پیش گوئی 8 دن پہلے ہی کر دی گئی تھی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 نومبر 2016 23:34

نیوزی لینڈ میں آنے والے زلزلے کی پیش گوئی 8 دن پہلے ہی کر دی گئی تھی

ایک شخص نے 8 دن پہلے ہی نیوزی لینڈ کےزلزلے کی پیش گوئی کر دی تھی۔نیوزی لینڈ میں آنے والے زلزلے سے 2افراد ہلاک اور ہزاروں حفاظتی مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
نیگل انٹونی گرے نے 6نومبر کو ایک سٹیٹس اپ میں جنوبی بحرالکاہل کے علاقے میں ایک بڑے زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔ نیگل نے اس زلزلے کی وجہ سپر مون کو بتایا تھا۔

(جاری ہے)

نیگل کی پیش گوئی کے بعد پراسرار طور پر کرائسٹ چرچ اور ساؤتھ آئی لینڈ کے علاقے میں 7.8 میگنیچوڈ کا زلزلہ آیا تھا۔


نیگل نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ 14 نومبر یا اس سے ایک دو دن آگے یا پیچھے جنوبی بحر الکاہل کے علاقے میں ایک بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ نیگل نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ اس کی وجہ اس صدی کا سب سے بڑا سپر مون ہے۔
نیگل نے بعد میں یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی۔ نیگل سے پہلے بھی کچھ ماہرین کا کہنا ہے سپرمون زلزلوں کی وجہ بنتے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں آنے والے زلزلے کی پیش گوئی 8 دن پہلے ہی کر دی گئی تھی