قومی ٹیم کے سابق سپنر سعید اجمل کے ”زوال “ کے آثار نظر آنے لگے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 15 نومبر 2016 00:22

قومی ٹیم کے سابق سپنر سعید اجمل کے ”زوال “ کے آثار نظر آنے لگے

نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق سپنر سعید اجمل کے ”زوال “ کے آثار نظر آنے لگے، اپنے وقت کے بہترین باؤلر کو نیپالی بلے باز نے دن میں تارے دکھا دیئے ۔

(جاری ہے)

امریکہ میں کھیلے جارہے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیپال کے 29سالہ بلے باز پارس کھادکا نے 39سالہ پاکستانی آف سپنر کے ایک اوور میں 4چھکے لگانے کا کارنامہ سر انجام دیا جو دنیا کے بڑے بڑے بلے باز سر انجام دینے میں ناکام رہے تھے۔یاد رہے کہ سعید اجمل اپنے دور میں دنیا کے نمبر 1ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اور دوسرے بہترین ٹیسٹ باؤلر رہے ہیں تاہم 2014ء میں باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد نئے ایکشن کے ساتھ واپسی کرنے کے بعد سے ان کی باؤلنگ میں وہ پہلی جیتی کاٹ دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔