کیون پیٹرسن بنگلہ دیشی اخبار کی ”صحافتی دہشتگردی“ کا شکار ہوگئے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 15 نومبر 2016 00:22

کیون پیٹرسن بنگلہ دیشی اخبار کی ”صحافتی دہشتگردی“ کا شکار ہوگئے

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر۔2016ء ) سابق برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن ایک بنگلہ دیشی اخبار کی ”صحافتی دہشتگردی“ کا شکار ہوگئے ۔ 36سالہ پیٹر سن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بنگلہ دیشی اخبار کے کھیلوں کے صفحے پر لگی ایک خبر کا عکس پوسٹ کرکے لکھا کہ ”مجھے نہیں لگتا کہ میں اس ہیڈ لائن کے نیچے اپنے تصویر دیکھ کر خوش ہوا ہوں“،مذکورہ تصویر کے ساتھ لگی خبر کے اوپر لکھا تھا کہ ”میرا میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں “ تاہم اس اخبار نے سابق جنوبی افریقی اوپنر ایلویرو پیٹرسن کی جگہ کیون پیٹرسن کی تصویر لگا دی تھی جس نے سابق برطانوی کپتان کو یہ کمنٹس دینے پر مجبور کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے رواں سال کے شروع میں غلام بودی، جین سیمز، پومیلیا میٹشیکوے سمیت کئی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر طویل پابندی کی سزا سنادی تھی تاہم 35 سالہ پیٹرسن کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقی اینٹی کرپشن قواعد کی خلاف ورزی پرکرکٹ کی سرگرمیوں سے عارضی طورپر معطل کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، پیٹرسن پر کئی الزام عائد ہیں تاہم انہیں ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ریم سلیم 2015 ء کے میچوں میں فکسنگ میں ملوث ہونے پر سزا دی گئی ہے ، پیٹرسن نے الزامات کی تردید کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :