پاکستان ایک پر امن ملک ہے، یہاں پر* مقیم تمام اقلیتیں پوری مذہبی آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی تہوار مناتی ہیں، بابا گرو نانک نے ساری زندگی انسانیت سے محبت، رواداری اور ہم آہنگی کا پرچار کیا، ان کی سالگرہ پر ہم دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، مذہبی ہم آہنگی او ر رواداری کا جو پر چار ننکانہ صاحب میں کیا جاتا ہے وہ ساری دنیا کیلئے مثالی ہے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور محمد یوسف، وفاقی وزیر برائے کشمیر امور برجیس طاہر کا ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کی 548 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب
منگل 15 نومبر 2016 10:53
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مذہبی امور محمد یوسف، وفاقی وزیر برائے کشمیر امور برجیس طاہر نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کی 548 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق صوبائی وزیر محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو، ایم پی اے رمیش سنگھ اڑوڑہ سمیت بڑی تعداد میں سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر ضلع ننکانہ صاحب میں مقامی سطح پر چھٹی کا اعلان کیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کاہر مذہب نفرت، انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خاتمہ کا درس دیتا ہے۔ ہر سال پوری دنیا سے لاکھوں کی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں۔ حکومت پنجاب ان کی مہمان نوازی میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بلا تفریق مذہب و نسل انسانیت کی خدمت کیلئے متحد ہو کر کام کرنا چاہئے۔ پاکستانی قوم مہمان نواز اور محبت کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب نے 5 فیصد کوٹہ اور خصوصی گرانٹ کی فراہمی سے اقلیتوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سے معاشرے سے بیمار ذہنیت اور انتہا پسند رویے کا خاتمہ ہوا ہے۔ تقریب میں دنیا بھر سے سکھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.