اقوام متحدہ کا بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار

منگل 15 نومبر 2016 10:53

اقوام متحدہ کا بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر ..
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) اقوام متحدہ نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور جھڑپوں کے نتیجے میں سات پاکستانی فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

پیر کو بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ اقوام متحدہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جھڑپوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 نومبر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفنی ڈیوجرک نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔