دبئی:آر ٹی اے نے 150نئی کار نمبر پلیٹیں نیلامی کے لیے پیش کر دیں

منگل 15 نومبر 2016 08:28

دبئی:آر ٹی اے نے 150نئی کار نمبر پلیٹیں نیلامی کے لیے پیش کر دیں

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15نومبر 2016 ) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے گزشتہ ماہ آن لائن نیلامی میں 66.68ملین درہم کمائی کی تھی ۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ چرچا D5کار نمبر پلیٹ کا رہا جسے ہندوستانی شہری نے 30ملین سے زائد رقم میں خریدا تھا۔مگر اب آرٹی اے نے اپنے صارفین کے لیے آن لائن نیلامی میں 150نئی نمبر پلایٹوں کی نیلامی کا اعلان کیاہے ۔44ویں ایڈیشن میں A,B,H,I,J,K,L,M,N,O,P,Q,R,Sنمبروں کی نیلامی ہو گی ۔13نومبر سے رجسٹریشن کا آغاز کیا جارہاہے جبکہ 20نومبر تک نیلامی جاری رہے گی۔