انتخابات کے بعد امریکی شہریوں نے کینیڈا کے بعد دبئی کا رخ کر لیا

منگل 15 نومبر 2016 08:40

انتخابات کے بعد امریکی شہریوں نے کینیڈا کے بعد دبئی کا رخ کر لیا

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15نومبر 2016 ) : امریکن انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع جیت کے بعد امریکی شہریوں نے کینیڈا کی ایمگریشن کے لیے اپلائی کرنا شروع کیا تو اس کی ویب سائٹ ہی کریشن کر گئی ۔

(جاری ہے)

لیکن ٹھہریئے اپنے دل کو تسلی دینے کے لیے امریکیوں کی بڑی تعداد نے کئی دوسرے ممالک کا رخ بھی کر لیا ان میں میکسیکو ، متحدہ عرب امارات ، لندن، اٹلی اور کئی دوسرے اہم ممالک شامل ہیں ۔

ٹریول کی دنیا کی بڑی ویب سائٹ ٹرپ ایڈوائیزر کی انتظامیہ کے مطابق کینیڈاکے بعد متحدہ عرب امارات کو امریکی شہریوں نے منتخب کیا ہے ۔جبکہ متحدہ عرب امارات میں دبئی کو اپنے رہنے یا چھٹیاں گزارنے کے لیئے موزوں جانا ہے ۔ٹرپ ایڈ وائیزر کی طرف سے 10نومبر سے 17نومبرتک بکنگ کروانے والے کو انعام کے طور پردو مقامات کے ٹکٹس مفت ملیں گے۔