دبئی : ہندوستانی شہری نے صرف 2000روپے کے نوٹ 160,000روپے میں خرید لیئے

منگل 15 نومبر 2016 08:46

دبئی : ہندوستانی شہری نے صرف 2000روپے کے نوٹ 160,000روپے میں خرید لیئے

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15نومبر 2016 ) : ہندوستانی وزیراعظم کی کوششوں سے نئے کرنسی نوٹ تو مارکیٹ میں آگئے ہیں لیکن دکھائی کم ہی دے رہے ہیں ۔ہندوستان میں رہنے والے تو شاید کم ہی خوار ہو رہے ہوں گے ، لیکن غیر ملکی شہری بڑے پریشان ہو رہے ہیں کہ وہ پرانی کرنسی کا کیا کریں اور نئی کرنسی کہاں سے حاصل کر یں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک ہندوستانی شہری نے صرف 2000ہندوستانی روپے حاصل کرنے کے لیے 160,000روپے خرچ کر ڈالے۔مذکورہ شہری نے صرف 2000کے چند نوٹ حاصل کرنے کے لیے متعدد جگہوں کا سفر کیا تب جا کر اسے چند نوٹ ملے وہ بھی 160,000 خرچ کر کرنے کے بعد ۔واضع رہے کہ کیرلہ سے تعلق رکھنے والے شہری نے کہا کہ اس کا خواب تھا کہ وہ نئے نوٹ حاصل کر ے ۔