دبئی: بس کا وقت تبدیل کرنے پر غیر ملکی سکیورٹی گارڈ کی ڈرائیور کو جان سے مارنے کی کوشش

منگل 15 نومبر 2016 09:03

دبئی: بس کا وقت تبدیل کرنے پر غیر ملکی سکیورٹی گارڈ کی ڈرائیور کو جان ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15نومبر 2016 ) : نجی کمپنی کے غیر ملکی سکیورٹی نے کمپنی بس کا وقت تبدیل کرنے پر بس ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلا ت کے مطابق کمپنی کی بس کو شہر لے جانے کے لیے بس ڈرائیور دیر سے آیا تھا ۔جس پر سکیورٹی گارڈ نے بہت شور مچایا لیکن اس نے وقت تبدیل کرنے کی ذمہ داری کمپنی انتظامیہ پر ڈال دی تھی ۔ جب بس ڈرائیور نے گاڑی مارکیٹ کے پا س روکی تو ملزم خریداری کرنے چلا گیا ۔

(جاری ہے)

مگر کچھ دیر بعد جب گاڑی واپس اپنے کیمپ کی طرف روازنہ ہونے لگی تو ملزم نے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور چاقو کے وار کرنے شروع کر دیے ،اتنے میں کمپنی ہی کے ایک پاکستانی ملازم نے دیکھا تو اس کو پکڑ ا جبکہ دوسرے افراد کے پہنچنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ ملزم کے دبئی کریمنل کورٹ نے 5000درہم جرمانہ عائد کیا تھا مگر تشدد کا نشانہ بننے والے ڈرائیور نے اپیل دائر کی ہے کہ ملزم کو کم سزا دی گئی ہے ۔ کیس کی باقاعدہ سماعت اگلے ہفتے سے شروع ہو جائے گی ۔