پانامہ لیکس کیس ؛ شیخ رشید نے کمیشن بنانے کی مخالفت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 10:55

پانامہ لیکس کیس ؛ شیخ رشید نے کمیشن بنانے کی مخالفت کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پانامہ لیکس کیس پر کمیشن بنانے کی مخالف کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج قطر کے سربراہ سے متعلق بھی دستاویزات بھی پیش کیے ، کیس کا فیصلہ جلدی کرنا ہو گا ورنہ یہ مہاتما گاندھی کا خط بھی مودی سے دستخط کروا کر لے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں درگاہ میں بم پھٹنے اور ایل او سی پر فائرنگ کا واقعہ اسی پانامہ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ خود ہی اس کیس کی سماعت کریں۔ میں نے کہا ہسٹری بنائیں اور قوم کے دل جیتیں۔ میں نے انہیں بتایا کہ میرا کیس پہلے آرٹیکل 62 اور 63 کا ہے بعد میں پانامہ کا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے مجھے وکالت کرنے کا مشورہ دیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اب آئندہ سماعت پر پتہ چلے گا کہ پانامہ کیس معاملے پر کمیشن بنایا جائے گا یا سپریم کورٹ کا پانچ رُکنی لارجر بنچ ہی اس کیس پر سماعت کرے گا ۔