یورپ و ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

منگل 15 نومبر 2016 11:19

یورپ و ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) یورپ و ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے مستقبل میں سرکاری اخراجات میں اضافے کا امکان اور ڈالر کی مستحکم شرح تبادلہ ہے۔

(جاری ہے)

لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ کمی کے بعد 1211.08 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے جو 3 جون کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد گر کر 1224.68 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔امریکی سونے کے نرخ گزشتہ روز کی سطح 1224 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔

متعلقہ عنوان :