ہمیں عدالت عظمی پر پورا اعتماد ہے ، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 11:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت پرتبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت عظمیٰ پر پورا اعتماد ہے۔ ہمیں عدالت سے انصاف ملا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کیے گئے دعوے کھوکھلے نکلے ہیں۔
دونوں فریقین ملک کی سب سے بڑی عدالت میں موجود ہیں۔ ہم عدالت میں اپنےمقدمے کا دفاع کر رہے ہیں۔کل بھی ہماری فتح ہوئی تھی اور دوبارہ بھی ہمیں عدالت سے انصاف ملے گا۔(جاری ہے)
خواجہ آصف کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مقدمہ جب عدالت میں زیر سماعت ہوتو اس پر تبصرے سے گریز کرنا چاہیے، پی ٹی آئی اپنے ہی نام کی ضد ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جلن کےلیے کون سی دوا ہوگی اس پر غور کررہے ہیں۔ عدالت نے راولپنڈی کے شخص کو سیاست نہ کرنے کا سرٹیفیکیٹ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مخالفین کو ہدایت دے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کی سماعت کو 17 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے حسن اور حسین نواز کو آئندہ سماعت پر دستاویزات جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.