Live Updates

پاکستان میں بہت جلد حق اور سچ کا سورج طلوع ہو گا ۔ ترجمان پی ٹی آئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 11:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ ن کےتضحیک آمیز رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی رویہ ظاہرکر رہا ہےکہ اقتدارکی کشتی کوڈوبنے سے بچانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن پاکستان میں بہت جلد حق اور سچ کا سورج طلوع ہوگا۔

(جاری ہے)

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا ایک ذاتی کیس کو حکومت کےخلاف کیس بنا رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے آج ایک مرتبہ پھر سے کہا کہ انہیں انصاف مل گیا ہے۔ حکومت تمام ہتھکنڈے آزما رہی ہے کہ کسی طریقے سے نواز شریف کو بچا لیاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ایک جھوٹ کو بچانےکےلیے کئی جھوٹ بول رہے ہیں۔ نواز شریف فیملی کےخلاف کئی ثبوت آچکے ہیں۔ پانامہ لیکس کا کیس نواز خاندان کا ذاتی ہے۔ اور حکومتی وزرا دفاع کرکے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا نےسپریم کورٹ کےاحکامات کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات