اداکارہ پرینیتی چوپڑا’’گول مال 4‘‘ کا حصہ بن گئیں

روہت شیٹی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’’گول مال‘‘ اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

منگل 15 نومبر 2016 11:48

اداکارہ پرینیتی چوپڑا’’گول مال 4‘‘ کا حصہ بن گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کامیاب فلم سیریز ’’گول مال‘‘ کے چوتھے حصے’’گول مال 4‘‘ کا حصہ بن گئیں۔فلم سیریز کے مرکزی اداکار اجے دیوگن نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

(جاری ہے)

28 سالہ پرینیتی چوپڑا نے بھی اجے دیوگن کو فوری طور پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ شکریہ، میں اس فیملی کا حصہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔

روہت شیٹی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’’گول مال‘‘ اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، اس فلم کے دوسرے اور تیسرے حصے میں کرینہ کپور خان نے مرکزی اداکارہ کا کردار کیا تھا۔واضح رہے کہ’’گول مال 4‘‘ کے لیے کئی اداکاراوں کا نام سامنے آیا، جن میں دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :