تحریک انصاف کی جانب سے کئے گئے سب دعوے کھوکھلے نکلے ،کیس کی سماعت پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ، راولپنڈی کے ایک صاحب کی تو عقل ماری گئی ، وہ سیاست سے بالکل فارغ ہیں، وہ صاحب توند نکال کر سپریم کورٹ میں آجاتے ہیں،تحریک انصاف اپنے نام کی ضدہے،عوام پہلے کی طرح اب بھی تحریک انصاف کی دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دے گی،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو روشن اور ترقی پسند ریاست بنائیں گے
وزیردفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
منگل 15 نومبر 2016 11:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین ملک کی سب سے بڑی عدالت میں ہیں،اپنے مقدمے کا دفاع کر رہے ہیں،کل بھی ہماری فتح ہوئی اور دوبارہ بھی ہمیں عدالت سے انصاف ملے گا،کوئی مقدمہ جب عدالت میں زیرسماعت ہو تو اس پر تبصرے سے گریز کرنا چاہیے،وزیراعظم نے خود کو ہر فورم پر پیش کرنے کی درخواست کی۔
اس موقع پروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،راولپنڈی کے ایک صاحب کی تو عقل ماری گئی ہے،ایک صاحب کو تو سند مل گئی ہے کہ وہ سیاست سے بالکل فارغ ہیں،وہ صاحب توند نکال کر سپریم کورٹ میں آجاتے ہیں،عدالت میں زیرسماعت مقدمے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے نام کی ضدہے،تحریک انصاف نے ہمیشہ ثبوت کے بغیر الزامات لگائے ہیں،ترقی کا خواہشمند ہر شہری تحریک انصاف کی سیاست سے آگاہ ہے،ترقی پسند عوام پہلے کی طرح اب بھی تحریک انصاف کی سیاست کو مسترد کرے گی،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو روشن اور ترقی پسند ریاست بنائیں گےمزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.