آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا،موسمیات

منگل 15 نومبر 2016 11:55

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا،موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی چھ ڈگری تک گرگیا۔ قلات میں منفی چار، ہنزہ منفی تین، استور، کالام، گلگت اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :