Live Updates

عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 7 دن تک ملتوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 11:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عمران خان اور جہانگیر خان ترین کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے 7 دن کی مہلت طلب کی گئی جس پر سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت کو 7 دن تک ملتوی کر دیا۔ خیال رہے کہ حنیف عباسی نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات