میانمر کی ریاست راکھائن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 70افراد ہلاک ہوئے ‘ رپورٹ

منگل 15 نومبر 2016 12:04

رنگون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) میانمر کی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران شمالی ریاست راکھائن میں صورتحال پر قابو پانے کے لئے اب تک 70سے زائد افراد کو ہلاک کیا ہے۔

(جاری ہے)

فوج کی طرف سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ واقع سرحد سے متصل علاقوں میں یہ کارروائیاں کی گئیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 9اکتوبر کو بعض پوسٹوں پر حملوں کے بعد کارروائیاں کی گئیں ان کارروائیوں میں اب تک 70سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔اس دوران ڈھائی سو کے قریب افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :