نیوزی لینڈ میں سینکڑوں محصور سیاحوں کو نکالنے کیلئے کارروائیاں جاری

منگل 15 نومبر 2016 12:05

نیوزی لینڈ میں سینکڑوں محصور سیاحوں کو نکالنے کیلئے کارروائیاں جاری
کرائس چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ میں امدادی کارکنوں نے شدید زلزلے کے بعد 12 سو محصور سیاحوں کو نکالنے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ سیاح ساحل سمندر پر واقع سیاحتی قصبے اور ملحقہ علاقوں میں محصور ہوگئے اس زلزلے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔ شدید زلزلے کے دوران مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں سیاح مختلف علاقوں میں محصور ہیں۔ حکام کے مطابق سیاحوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس مقصد کے لئے ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔