آسٹریلیا میں بارشوں کے باعث گندم کی کٹائی میں تعطل

منگل 15 نومبر 2016 12:14

آسٹریلیا میں بارشوں کے باعث گندم کی کٹائی میں تعطل
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) آسٹریلیا میں بارشوں کے باعث گندم کی کٹائی میں تعطل پیدا ہوگیا جس سے پیداوار کی عالمی مارکیٹ کیلئے سپلائی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا میں رواں سیزن کے دوران گندم کی پیداوار ریکارڈ، 30 ملین ٹن کے قریب رہنے کا امکان ہے تاہم بارشوں کا حالیہ سلسلہ اس کی کٹائی میں رکاوٹ بن چکا ہے جس سے بین الاقوامی مارکیٹ کو نومبر اور دسمبر کیلئے فصل کی طے شدہ سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔