انڈیا سے تعلق رکھنے والے برطانوی نوجوان نے طنز کا نشانہ بننے پر زندگی کا خاتمہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 12:12

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء) : لندن میں ایک بھارتی نوجوان نے اسکول میں طنز اور مذاق کا نشانہ بننے پر مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لیسٹر میں ایک 15 سالہ بھارتی نوجوان نے اسکول میں تنقید کا نشانہ بننے پر خود کو پنکھے سے لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ برانڈنگ سنگھ رایت کی موت رواں سال اگست میں ہوئی لیکن اس کی والدہ نے گذشتہ روز اینٹی بُلنگ ڈے پر اس معاملے کا تذکرہ کیا۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے برانڈنگ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں نے اسپتال سے گذارش کی کہ وہ اسے داخل کر لیں کیونکہ اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول میں کیے جانے والے سلوک نے اسے خوف میں مبتلا کر دیا تھا اور وہ گھر سے باہر بھی اسی خوف کے تحت نہیں نکلتا تھا کہ اسے اسکول کا کوئی جاننے والا نہ مل جائے۔ برانڈنگ خود کُشی کی کئی ناکام کوششوں کے بعد خود کو اسکارف کی مدد سے پنکھے سے لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ اس کیس کے حوالے سے انکوائری کا آغاز جنوری میں کیا جائے گاجبکہ متعلقہ حکام نے انکوائری سے قبل اس کیس پر کسی قسم کی بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :