لاہور، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ،سائنس کالج کا پروفیسر قتل

منگل 15 نومبر 2016 12:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑ کرگھر جارہے تھے کہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں پروفیسر راؤ الطاف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :