یورپی یونین کی جانبدار رپورٹ ناقابل قبول ہے،ترکی

منگل 15 نومبر 2016 12:24

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ترکی کے نائب وزیر اعظم اور حکومت کے ترجمان نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ ترکی اپنی آزادی اور خود مختاری کا تحفظ کرنے والا ملک ہے،یورپی یونین کی جانب سے گزشتہ ہفتے ترکی بارے رپورٹ جانبدارانہ اور ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔گزشتہ روز کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد ۔ بیان دیتے ہوئے ۔

انھوں نے کہا کہ یورپی یونین نے گزشتہ ہفتے ترکی بارے پیش رفت رپورٹ شائع کی ہے جس کا مقصد ترکی پر دباؤ ڈالنا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں خود کش بم حملوں کی وجہ سے ہزاروں انسان ہلاک ہوئے ہیں لیکن یورپی ممالک نے کبھی بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ترکی کا ساتھ دینے کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔اس کے برعکس انھوں نے ترکی کی جدوجہد سے بے چینی محسوس کرنیوالے اسلوب اپنا رکھا ہیں۔ حتیٰ کہ انھوں نے 15 جولائی کی ناکام بغاوت میں بھی ترکی کا ساتھ دینے کا کوئی بیان نہیں دیا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم ان کی تنقید کو تو قبول کریں گے لیکن ان کے تحکمانہ اسلوب کو ہر گز قبول نہیں کر سکتے ۔

متعلقہ عنوان :