گلستان جوہر میں سرچ آپریشن ، مشتاق بھٹو کو حراست میں لے لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 12:27

گلستان جوہر میں سرچ آپریشن ، مشتاق بھٹو کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء): کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران مشتاق بھٹو کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گلستان جوہر کے بسیرا ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء مشتاق بھٹو کو حراست میں لے لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشتاق بھٹو کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ خیال رہے کہ مشتاق بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے سرگرم رہنما رہے ہیں۔