سویڈش حکام کی وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں پوچھ گچھ

منگل 15 نومبر 2016 12:45

سویڈش حکام کی وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) برطانیہ میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں سویڈش استغاثہ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے ملاقات کی اور جنسی زیادتی کے مقدمے میں پوچھ گچھ کی۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سویڈش وکیل استغاثہ انگریڈ اسگرن اور ان کی ٹیم نے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں آسانج سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق پوچھ گچھ کا یہ سلسلہ (آج) بدھ تک جاری رہے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسانج نے جنسی زیادتی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ آسانج گزشتہ چار برس سے ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :