چینی یوآن آٹھ سال کی کم ترین سطح پر بند ہوا

منگل 15 نومبر 2016 12:45

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چینی یوآن امریکی ڈالر کے مقابلے میں آٹھ سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

(جاری ہے)

زرمبادلہ مارکیٹ کے مطابق چینی یوآن کی قدر میں گذشتہ روز کمی ریکارڈ کی گئی اور چینی یوآن امریکی ڈالر کے مقابلے میں 204بیسک پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6.8495کی شرح پر بند ہوا جو گذشتہ آٹھ سال کے دوران چینی یوآن کی کم ترین سطح ہے ۔